اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' نے آج بروز جمعہ ازبکستان کے صدر 'شوکت میرضیایف' کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال کیا.
ظريف نے ازبكستان ميں ازبك صدر كے ساتھ ہونے والي ملاقات كے دوران، دونوں ممالك كے درميان كثير الجہتي تعلقات سميت اقتصادي اور سائنسي شعبوں ميں باہمي تعاون كو مزيد فروغ دينے كے طريقوں پر تبادلہ خيال كيا.
اس ملاقات كے دوران فريقوں نے توانائي، ٹرانزٹ، دہشت گردي كے خلاف جنگ كرنے اور ايران، ازبكستان اور افغانستان كے درميان باہمي ريلوے تعاون كے ليے سہ فريقي گروپ كي تشكيل دينے كے حوالے سے بات چيت كي.
فريقوں نے روان سال دسمبر كو ايران اور ازبكستان كے مشتركہ اقتصادي كميشن كے انعقاد كا خير مقدم كيا.
ياد رہے كہ ايراني وزير خارجہ محمدجواد ظريف گزشتہ بدھ كے روز ايك اعلي ايراني وفد كي قيادت ميں تاجكستان پہنچ گئے.
انہوں نے تاجكستان كے دارالحكومت دوشنبہ پہنچنے پر اپنے تاجك ہم منصب 'سراج الدين اصل اف' اور تاجك صدر 'امامعلي رحمان' كے ساتھ ملاقات اور علاقائي مسائل اور دونوں ممالك كے درميان باہمي تعلقات كي مزيد توسيع پر گفتگو كي.
ياد رہے كہ ايراني وزير خارجہ جمعرات كے روز تاجكستان كے بعد ازبكستان كے شہر سمرقند ميں منعقدہ الاقوامي پائيدار سلامتي اور ترقي كي كانفرنس كي شركت اور ازبك حكام كے ساتھ ملاقات كے ليے سمرقند كي طرف روانہ ہو گيا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲